ایلم پلی پراجکٹ کے52 دروازے کھولدئیے گئے

پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ 11.75 لاکھ کیوزک ریکارڈ کیا گیا۔ پراجکٹ میں پانی کی مکمل گنجائش20.175 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ طور پر 14.73ٹی ایم سی پانی موجودہے۔

حیدرآباد: گذشتہ چنددنوں سے مسلسل بارش کے سبب ایلم پلی پراجکٹ لبریز ہوگیا۔ پراجکٹ میں بہت زیادہ پانی داخل ہورہا ہے۔ حکام ایلم پلی پراجکٹ کے52گیٹس کھولتے ہوئے12.96 لاکھ کیوزک پانی خارج کررہے ہیں۔ پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ 11.75 لاکھ کیوزک ریکارڈ کیا گیا۔ پراجکٹ میں پانی کی مکمل گنجائش20.175 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ طور پر 14.73ٹی ایم سی پانی موجودہے۔