ایودھیا کا رام مندر جنوری 2024 میں کھل جائے گا
رام مندر جنوری 2024 میں بھکتوں کے لئے کھل جائے گا۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ نے منگل کے دن کہا کہ 50 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔

ایودھیا(یوپی): رام مندر جنوری 2024 میں بھکتوں کے لئے کھل جائے گا۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ نے منگل کے دن کہا کہ 50 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔
جنوری 2024 کی مکرسنکرانتی پر مندر بھکتوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال دسمبر تک مندر کی زیریں منزل (گراؤنڈ فلور) مکمل ہوجائے گی اور 14 جنوری 2024تک گربھ گرہ میں بھگوان رام کی مورتیاں رکھ دی جائیں گی۔
گربھ گرہ مندر کا وہ کمرہ ہوتا ہے جہاں مورتی موجود ہوتی ہے۔ چمپت رائے نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر پر 1800 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔