بھارتدہلی

بچوں پر دوسرے اور تیسرے مراحل کے تجربات کرنے بائیولوجیکل ای کو اجازت

یہ ٹرائل ملک میں 10 مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔ حکومت نے 30 کروڑ ٹیکوں کے لئے بائیولوجیکل ای کو 1500 کروڑ روپے پیشگی ادا کردیئے ہیں۔

نئی دہلی: ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی) نے حیدرآباد کی بائیولوجیکل ای کمپنی کو بچوں کے لئے تیا رکردہ مخالف کووِڈ ٹیکوں ”کوربی ویکس“ کے بچوں پر دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے کلینکل ٹرائل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ ٹرائل چند شرائط کے تحت 5تا 18 سال کی عمر کے بچوں پر کئے جائیں گے۔ سبجیکٹ اکسپرٹ کمیٹی کی سفارش پر چہارشنبہ کو یہ اجازت دی گئی۔

یہ ٹرائل ملک میں 10 مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔ حکومت نے 30 کروڑ ٹیکوں کے لئے بائیولوجیکل ای کو 1500 کروڑ روپے پیشگی ادا کردیئے ہیں۔

اسی دوران بچوں کے لئے بھارت بائیوٹیک کی کووِڈ19 کو ویکس کے مرحلہ دوم اور سوم کے ٹرائل جاری ہیں اور ستمبر میں ہی نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔

زائیڈس کیڈیلا کی سوئی سے پاک کووِڈ 19 ویکسین زائی کووِڈ کو 12 تا 18 سال کے بچوں کو ٹیکے لگانے پہلے ہی ہنگامی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

توقع ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ سے اس کے ٹیکے لگانے شروع کردیئے جائیں گے۔ اسی دوران 2 تا 18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے بھارت بائیوٹیک کی ”کو ویکسین“ کے مرحلہ 2/3 کے ٹرائل جاری ہیں۔

a3w
a3w