بھارت جوڑو یاترا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ویڈیو پر کیس درج

مدھیہ پردیش پولیس نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعروں کے مبینہ ویڈیو کے سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔

کھرگون: مدھیہ پردیش پولیس نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعروں کے مبینہ ویڈیو کے سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

کانگریس کا الزام ہے کہ ویڈیو فرضی ہے جس کے ذریعہ بی جے پی‘ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

جبکہ برسراقتدار جماعت کا دعویٰ ہے کہ کانگریس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سنائی دیتے ہی ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کردیا۔

کھرگون کے سپرنٹنڈنٹ پولیس دھرمیندر سنگھ یادو نے کہا کہ کیس درج ہوا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button