بی جے پی کو کرناٹک شکست سے سبق سیکھنا چاہئے:خاتون پہلوان

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی پہلوان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو اپنا انا کو ایک طرف رکھتے ہوئے عوام اور ان کے خدشات کو سننا چاہیے ورنہ انہیں ایسی شکست دیگر ریاستوں میں بھی مل سکتی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے درکار اکثریت حاصل کرلی ہے۔

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی پہلوان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو اپنا انا کو ایک طرف رکھتے ہوئے عوام اور ان کے خدشات کو سننا چاہیے ورنہ انہیں ایسی شکست دیگر ریاستوں میں بھی مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ قوم کیلئے اچھا نہیں ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ گدشتہ حکومتوں کے ساتھ کیا ہوا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی کو دوسری ریاستوں اور پھر آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں ہارنے سے پہلے دوبارہ سوچنا ہوگا کہ ان کیلئے عوام اہم ہے یا بدعنوان لیڈر اہم ہیں۔

خاتون پہلوان نے کہاکہ کرناٹک کا نتیجہ بی جے پی کیلئے خواتین پہلوانوں کی لعنت ہے۔ ایک اور پہلوان نے الزام لگایا کہ یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ اتنے گھناؤنے جرم کے باوجود آزاد گھوم رہے ہیں۔

حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری انہیں عہدہ سے برطرف کرے۔ واضح رہے کہ کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی کیلئے 10 مئی کو انتخابات ہوئے تھے اور آج ووٹوں کی گنتی ہوئی۔

کانگریس نے 137 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ حکمراں بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب کمارا سوامی کی جے ڈی ایس کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button