ایشیاء

تائیوان پر بزور طاقت قبضہ کرلینے چین کی دھمکی

تائیوان پر جاری کشیدگی کے بیچ چین نے پھر ایک بار دھمکی دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر فوج کو استعمال کرتے ہوئے جزیرہ تائیوان پر قبضہ کرلے گا۔

بیجنگ: تائیوان پر جاری کشیدگی کے بیچ چین نے پھر ایک بار دھمکی دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر فوج کو استعمال کرتے ہوئے جزیرہ تائیوان پر قبضہ کرلے گا۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے تائیوان مسئلہ پر حکومت ِ چین کی طرف سے شائع وائٹ پیپر کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ طاقت کا استعمال آخری چارہ کار ہوگا۔

علیحدگی پسند عناصر یا بیرونی طاقتوں نے اشتعال دلایا یا ہماری ریڈ لائنس (سرخ لکیر) پار کی تو ہم طاقت کے استعمال کے انتہائی اقدام پر مجبور ہوجائیں گے۔

حکومت ِ چین نے کہا کہ تائیوان میں ہم کوئی بھی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ اس تعلق سے کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہم اپنے ملک کو بانٹنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام کردیں گے۔

ہم اپنے ملک کو دوبارہ متحد کرنے کا تاریخی ہدف پورا کرکے رہیں گے۔ چین سابق میں بھی تائیوان کے تعلق سے بارہا ایسی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ تازہ کشیدگی گزشتہ ہفتہ امریکی ایوان ِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ ئ تائیوان کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

نینسی نے بیجنگ کی سخت مخالفت کے باوجود یہ دورہ کیا تھا۔ ان کے اس دورہ کے جواب میں چین نے تائیوان کے اطراف 6میری ٹائم زونس میں جنگی مشقیں کی تھیں ان مشقوں میں لائیو فائر ڈرل بھی شامل تھی۔

چینی قیادت نہیں چاہتی کہ دیگر ممالک‘ تائیوان سے تعلقات استوار کریں کیونکہ وہ اس جزیرہ کو اپنا علاقہ مانتی ہے۔ دوسری جانب تائیوان نے عرصہ سے خود کو آزاد رکھا ہوا ہے۔

a3w
a3w