ترک شہریوں کو محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دینے کا عزم:اردغان
ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے زلزلہ متاثرین کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنی رات کو اپنے دن کے ساتھ ملا کر کام کریں گے اور اللہ کے حکم سے اپنا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔
استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے زلزلہ متاثرین کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنی رات کو اپنے دن کے ساتھ ملا کر کام کریں گے اور اللہ کے حکم سے اپنا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔
سوشل میڈیا اکاونٹ پر ترک صدر نے لکھا کہ ہم یقینی طور پر اپنے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید عمارتیں بنا کر دیں گے جہاں وہ سکون سے رہ سکیں۔
اس کے علاوہ ترک صدر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کا عہد کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع کر رہے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں 3 لاکھ 9 ہزار مکانوں کی تعمیر شروع کی جارہی ہے۔
رجب طیب اردغان نے کہا کہ سائنسدان اس آفت کو ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں ا?نے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔