حیدرآباد

تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی اتوار کو قومی کانفرنس

صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ایم اے ماجد نے کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے اتوار28مئی کو خواجہ منشن مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ایم اے ماجد نے کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے اتوار28مئی کو خواجہ منشن مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ

اس کانفرنس میں ریاستی وزراء سرینواس یادو، وی پرشانت ریڈی صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی، وائس چانسلر مولاناآزاد نیشنل اردو یونیوسٹی پروفیسر عین الحسن، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس پی سدرشن ریڈی، ڈی جی پی تلنگانہ انجنی کمار، پروفیسر پدمجا، ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی احمد بلعلہ اور دیگر کئی قائدین شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں شہر، اضلاع و دیگر ریاستوں سے اردو صحافی بھی شرکت کریں گے۔ صبح 9بجے سے رجسٹریشن کاآغاز ہوگا۔

آن لائن کے ذریعہ اب تک4 سو سے زیادہ صحافی اپنے نام درج کرواچکے ہیں تقریباً700 شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کو ماہرین تعلیم، اہل علم و دانشور،قانون داں، عوامی قائدین خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس میں صحافیوں کے مسائل زیر بحث رہیں گے۔ پریس کانفرنس میں فیڈریشن کے قائدین حسیب علی الجیلانی، ایم اے کے فیصل، سید غوث محی الدین اور دیگر موجود تھے۔