تلنگانہ

تلنگانہ میں 21 مراکز پر کل نیٹ ٹسٹ، تیاریاں مکمل

تلنگانہ میں نیٹ یوجی 2023 (نیشنل ایلجبیلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ)اتوار7مئی کومنعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نیٹ‘ریاست کے 21 مراکزپر بیک وقت منعقد کیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں نیٹ یوجی 2023 (نیشنل ایلجبیلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ)اتوار7مئی کومنعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نیٹ‘ریاست کے 21 مراکزپر بیک وقت منعقد کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ، اگریکلچرل و فارمیسی داخلہ ٹسٹ کا کل سے آغاز
حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ، پروفیشنل کورسس کے مستحق طلباء کیلئے 40 لاکھ روپے کا بجٹ مختص
عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے فارسی میں داخلے، طلبہ عجلت کریں
ڈاکٹر فیضان کو فیلوشپ انٹرنس نیشنل بورڈ امتحان میں 26 واں رینک

اس انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کیلئے تلنگانہ سے 70ہزارامیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے اوریہ ٹسٹ آف لائن موڈ(پن اینڈپیپربیسڈ)منعقدہوگا۔

تمام میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس‘ بی ڈی ایس‘بی اے ایم ایس‘بی ایس ایم ایس‘بی یو ایم ایس اوربی ایچ ایم ایس کورسوں میں داخلوں کے لئے نیٹ یوجی کاانعقادعمل میں لایا جارہا ہے۔ٹسٹ کے اوقات 2 بجے دن سے 5:20 بجے شام رہیں گے۔ ٹسٹ کے آغازسے دوگھنٹے قبل مراکز کوکھول دیاجائے گا۔

1:30بجے دن کے بعد کسی بھی امیدوار کو مرکز میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ریاست کے 41میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی جملہ 6690 نشستیں ہیں جبکہ 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں دستیاب نشستوں کی تعداد2900 ہے۔ اس ٹسٹ (نیٹ) میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو اڈمٹ کارڈکی پرنٹیڈ کاپی ساتھ رکھناہوگا۔

علاوہ ازیں ہرامیدوارکواپنے ساتھ ایک پاسپورٹ سائزفوٹو(جوآن لائن اپلی کیشن فارم پر اپ لوڈ کی گئی ہے)‘ایک پوسٹ کارڈ سائزکی رنگین (کلر) فوٹو‘(جس کا پس منظر سفیدہو)حکومت کی جانب سے جاری کردہ جائزفوٹوشناختی کارڈز جیسے پان‘آدھار‘ ڈرائیورنگ لائسنس‘ووٹرآئی ڈی کارڈز بھی رکھنا لازمی رہے گا۔

امیدواروں کو آلات‘ جیومیٹری یاپنسل باکس‘ ہینڈبیاگس‘ پرس‘ کسی قسم کا کاغذ‘اسٹیشنری‘کھانے کی چیزیں پانی کی بوتل اورالیکٹرانک آلات امتحانی مرکز میں لے جاناممنوع رہے گا۔

طلبہ کوگھڑی‘دستی گھڑی‘بریسلیٹ‘ یازیور اور میٹالک (دھاتی)اشیاء پہننے پرامتناع رہے گا۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ڈریس کوڈ کے مطابق جس میں نیٹ یوجی بھی شامل ہے۔

امیدواروں کولمبی آستین والے ہلکے رنگوں کالباس زیب تن کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ امیدواروں کوجوتے پہن کرامتحانی مرکز آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔وہ سیلپرس یا کم ہیل والے سینڈلس پہن سکتے ہیں۔

a3w
a3w