دیگر ممالک

’تھمبز اپ ایموجی‘ کا استعمال احتیاط سے کریں، اسے عدالت نے معاہدے کی تصدیق قرار دے دیا

آج کل سوشل میڈیا پر تھمبزاپ دینا عام سی بات ہے لیکن یہ ایموجی دلچسپ صورتحال اختیار کر لے گی جب اسے عدالت نے کروڑوں روپے کے معاہدے کی تصدیق قرار دے دیا۔

اوٹاوہ: تھمبزاب ایموجی کا استعمال احتیاط سے کریں،یہ معاہدہ ہونے کی تصدیق ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

آج کل سوشل میڈیا پر تھمبزاپ دینا عام سی بات ہے لیکن یہ ایموجی دلچسپ صورتحال اختیار کر لے گی جب اسے عدالت نے کروڑوں روپے کے معاہدے کی تصدیق قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے ساسکچیوان کی ایک عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تھمبزاپ ایموجی دستخط کی طرح قانونی حیثیت رکھتا ہے اور اس کا استعمال لوگوں کو قانونی معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند بنا تا ہے ۔

واضح رہے کہ عدالت نے 86 ٹن اناج کی خرید وفروخت کے معاملے پر خلاف ورزی کرنے والی کمپنی 61 ہزار ڈالرز جرمانہ سود کے ساتھ ادا کرنا کی ہدایت کردی۔

عدالت نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہو چکا ہے تو عدالتیں بھی ایموجیز کے استعمال سے پیدا ہونے والےنئے چیلنجس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔