دہلی

کاروں کی خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے حصول میں دھوکہ دہی

تین افراد کو مبینہ طور پر کئی بینکوں کو 2.5 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے کے سلسلہ میں گرفتار کرلیاگیا جس کیلئے انہوں نے جعلی دستاویزات حاصل کئے تھے۔

نئی دہلی: تین افراد کو مبینہ طور پر کئی بینکوں کو 2.5 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے کے سلسلہ میں گرفتار کرلیاگیا جس کیلئے انہوں نے جعلی دستاویزات حاصل کئے تھے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار
چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، دو ملزمین گرفتار
قرض کالالچ دے کر عوام کو ٹھگنے کے واقعات میں اضافہ
حیدرآباد میں ٹراویل ایجنسیوں اور چٹ فنڈس کے دفاتر پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا

قرضہ حاصل کرنے انہوں نے آدھار کارڈ حاصل کرتے ہوئے ان کو اپ ڈیٹ کیا یا پھر جعل سازی کے ذریعہ بعض افراد کو نشانہ بنایا اور ان سے یہ وعدہ کیا کہ وہ رقم کا کچھ حصہ دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سائبرسل) پرشانت گوتم نے یہ بات بتائی۔ یہ لوگ کاروں کی خریداری کیلئے قرض لیتے تھے اور پھر انہیں منافع کے ساتھ دوبارہ فروخت کردیتے تھے۔ اس نے مزید کہا کہ جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے جن میں آدھار کارڈ وہ حاصل کرکے کئی بینک کھاتے مختلف مقامات پر کھولے تاکہ کاروں کیلئے فینانس حاصل کیا جاسکے۔

ٹولی نے بینکوں کو منصوبہ بند طریقہ سے کروڑہا روپے کا دھوکہ دیا اس سلسلہ میں حساس نوعیت کے آدھارکارڈس کو اپ ڈیٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) گوتم نے یہ بات بتائی۔

یہ لوگ متعدد سیونگ اکاونٹس آن لائن جعلی دستاویزات کے تحت کھولتے تھے جس میں وہ من گھڑت شناختیں پیش کرتے تھے اور قرضوں کی کئی زمرے اس میں درج کرتے تھے جن کی مالیت 2.5 کروڑ ایچ ڈی ایف سی بینک سے حاصل کئے اور 10 کاروں کیلئے فینانس مختلف بینکوں سے حاصل کئے اور ادائیگی کیلئے وہ لوگ بینکوں کو غلط پتے دیا کرتے تھے۔