جرائم و حادثات

دھوکہ دہی کے واقعہ میں ایک نائیجیریائی شہری گرفتار

نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے مارکٹ پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک نائیجیریائی شہری کوگرفتار کرلیا اوراس کے قبضہ سے5 سل فونس اورایک کارضبط کرلیا۔

حیدرآباد: نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے مارکٹ پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک نائیجیریائی شہری کوگرفتار کرلیا اوراس کے قبضہ سے5 سل فونس اورایک کارضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، دو ملزمین گرفتار
حیدرآباد میں ٹراویل ایجنسیوں اور چٹ فنڈس کے دفاتر پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
آن لائن ملازمت کا جھانسہ، خاتون 17لاکھ سے محروم۔ تفصیلات جانیں

ملزم نقلی ڈالر دے کر لاکھوں روپے غبن کرلیتا تھا۔ نارتھ زون ڈپٹی کمشنرپولیس چندنا دپتی نے پرپس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ دھوکہ باز ایلکس مارک نائیجیریا کا شہری ہے اورپہلے سے ہندوستان آکر ممبئی میں مقیم تھا اورگارمنٹ کابزنس کرتاتھا۔

اس نے سال 2022 میں دھوکہ دہی کاکام شروع کیاتھا۔ اس کے خلاف جملہ12 مقدمات درج ہیں۔

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آسانی سے پیسہ کمانے کی غرض سے لوگوں کودھوکا دہی کاکام شروع کیاتھا۔

ملزم نے سال2023 جولائی میں غیرشادی شدہ لڑکیوں کوشادی کا دھوکا دینے کیلئے اپنے دوست کے ساتھ مل کر امریکہ کاپتہ دیاتھا۔ ملزم کوٹاسک فورس ڈپٹی کمشنرپولیس رادھا کرشنا راؤ کی نگرانی میں گرفتارکیاگیا۔