حیدرآباد
دہلی سے وجئے واڑہ ایرپورٹ جانے والے طیارہ میں تکنیکی خرابی
دہلی ایرپورٹ سے اس طیارہ کی روانگی کے چند منٹ بعد ہی اس کے پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی جس کے بعد اس نے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ پیداکرتے ہوئے اس صورتحال سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: دہلی سے وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایرپورٹ جانے والے ایرانڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی۔ جمعرات کی صبح 7.30بجے پہنچنے والا یہ طیارہ 10.30بجے تک بھی نہیں پہنچا۔
دہلی ایرپورٹ سے اس طیارہ کی روانگی کے چند منٹ بعد ہی اس کے پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی جس کے بعد اس نے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ پیداکرتے ہوئے اس صورتحال سے واقف کروایا۔
ایرٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر یہ طیارہ دوبارہ دہلی ایرپورٹ واپس ہوگیا۔ایرپورٹ پر اس کی مرمت کا کام کیاگیا۔وجئے واڑہ ایرپورٹ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔اس واقعہ کے سبب مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔