ریاست میں جملہ500بستی دوخانوں کا قیام

ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت حیدرآباد ا ور دیگر شہروں میں جملہ500 بستی دواخانے قائم کرنے جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت حیدرآباد ا ور دیگر شہروں میں جملہ500 بستی دواخانے قائم کرنے جارہی ہے۔

آج سکریٹریٹ میں ورنگل ہیلتھ سٹی، ٹی آئی ایم ایس دواخانہ، نمس کیلئے نئی عمارت، ڈیلائسس خدمات، بستی دواخانوں اور پلے دواخانوں کی تعمیر، کنٹی ویلگو اور آروگیہ مہیلا پروگرامس پر محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں موجودہ طور پر 363 بستی دواخانے کارکرد ہیں اور مزید57 افتتاح کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے 57 بستی دواخانوں کو فوری کارکرد بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جون کے اواخر تک ریاست میں 500بستی دواخانے کارکرد ہوجانے چاہئے۔ وزیر صحت نے کہا کہ عوام کی سہولت کے خاطر اتوار کو بھی بستی دواخانوں میں علاج ومعالجہ کی خدمات فراہم کی جائے گی۔

اس ضمن میں عوام کو واقف کرانے ہر بستی دواخانوں میں بورڈ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بستی دواخانوں میں روزانہ صبح9 تا شام 4بجے تک خدمات فراہم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے اواخر تک 3206 پلے دواخانوں کو مکمل طور پر کارکرد کردیا جانا چاہئے۔

اس کیلئے ضروری 321عہدوں پر تقررات عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بستی اور پلے دواخانوں میں برسر خدمت ڈاکٹرس کے فون نمبرس بورڈ پر تحریر کرنے، دواخانوں میں فراہم کی جارہی خدمات کی تفصیلات، کئے جارہے معائنہ، ویلنس کارکردگی کو بھی بورڈ پر تحریر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرس کو روانہ کرنے اور ڈاکٹرس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر سکریٹری محکمہ صحت سید علی مرتضی رضوی، ای ایس سی آر اینڈ بی گنپتی ریڈی، ڈی ایم ای رمیش ریڈی، ڈی ایچ او سرینواس راؤ و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button