مشرق وسطیٰ
سویڈن قرآن کی توہین کرنے والے کو مسلم ممالک کے حوالے کرے: خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ہفتہ کو سویڈن کی حکومت سے کہا کہ حال ہی میں قرآن کی توہین کرنے کے مجرم کو مسلم ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔
خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، انہوں نے سویڈن میں قرآن کی "تلخ، سازشی اور خطرناک” بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلم علماء اس بات پر متفق ہیں کہ مجرم کو "سخت سزا” دی جانی چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ایک عراقی پناہ گزین نے گزشتہ ماہ قرآن مجید کا نسخہ جلایا تھا اورسویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک مظاہرے کے دوران ایک بار پھر مقدس کتاب کی بے حرمتی کی تھی۔