حیدرآباد

شرمیلا 21 جولائی سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی

شرمیلا متحدہ اضلاع عادل آباد، کریم نگر اور کھمم کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گی اور متاثرین سے بات کریں گی۔ جمعرات کی صبح کو وہ حیدرآباد کے لوٹس پانڈ پارٹی آفس سے صبح 7 بجے روانہ ہوں گی اور سیدھے منچرال پہنچیں گی۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ وہ متحدہ اضلاع عادل آباد، کریم نگر اور کھمم کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گی اور متاثرین سے بات کریں گی۔ جمعرات کی صبح کو وہ حیدرآباد کے لوٹس پانڈ پارٹی آفس سے صبح 7 بجے روانہ ہوں گی اور سیدھے منچریال پہنچیں گی۔

وہاں سے دوپہر 12 بجے پوشیہ گڈیم جائیں گی۔ سہ پہر 3.30 بجے منچریال ٹاؤن میں سیلاب سے متاثرہ کالونیوں کا وہ دورہ کریں گی۔ راماگنڈم ٹاون کا دورہ کرنے کے بعد رات وہیں قیام کریں گی۔ 22جولائی کو منتھنی میں کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گی۔

a3w
a3w