ایشیاء

صدر چین شی جنپنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

بڑی قیاس آرائی کے بعد دورہ کنندہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کے دن بیجنگ میں صدر چین شی جنپنگ سے ملاقات کی۔ 2018ء کے بعد سے وہ امریکہ کے اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں، جس کی ملاقات چینی صدر سے ہوئی۔

بیجنگ: بڑی قیاس آرائی کے بعد دورہ کنندہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کے دن بیجنگ میں صدر چین شی جنپنگ سے ملاقات کی۔ 2018ء کے بعد سے وہ امریکہ کے اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں، جس کی ملاقات چینی صدر سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، انٹونی بلنکن کا اہم بیان
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
امریکی وزیر خارجہ کی شاہ اردن عبداللہ دوم سے ملاقات
اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ داخلے کی اجازت

چینی نیوز ایجنسی کے بموجب یہ ملاقات آج دوپہر گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہوئی۔ انٹونی بلنکن پچھلے پانچ سال میں چین کا سفر کرنے والے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہیں۔ 2021ء میں جوبائیڈن کے صدر بننے کے بعد سے وہ سینئر ترین عہدیدار ہیں جس نے چین کا دورہ کیا۔

چینی صدر سے ملاقات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے کشیدہ تعلقات کو سدھارنا ہے۔ اتوار کے دن بیجنگ پہنچنے کے بعد سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

ان کی یہ ملاقات زائد از 5 گھنٹے جاری رہی، جس کے دوران انٹونی بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب کن گانگ کو واشنگٹن آنے کی دعوت دی، جو قبول کرلی گئی۔ بیجنگ کے ساتھ جوبائیڈن حکومت کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں۔

تعلقات میں کئی ماہ سے کشیدگی بھی جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں جوبائیڈن اور شی جنپنگ نے پہلی مرتبہ بحیثیت ِ صدور ملاقات کی تھی۔

یہ ملاقات گزشتہ برس نومبر میں انڈونیشیا میں G-7 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر ہوئی تھی۔