حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو کھول دیاجائے گا

موسم گرما کے آغاز کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو اس ماہ کی 13تاریخ سے کھول دیاجائے گا۔

حیدرآباد: موسم گرما کے آغاز کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو اس ماہ کی 13تاریخ سے کھول دیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب
عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے
سیدہ مریم غزالہ کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

کورونا وبا کے پیش نظراس سوئمنگ پول کو گزشتہ تین سالوں سے نہیں کھولاگیا تھا۔ حکام طویل وقفہ کے بعد سوئمنگ پول کو کھولنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ او یو بیاڈمنٹن کورٹس بھی شروع کئے جائیں گے۔ حکام نے سوئمنگ پول کے یوزر چارجس میں معمولی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سوئمنگ پول میں کوچنگ بھی دی جائے گی۔

سوئمنگ پول تین ماہ تک کھلا رہے گا۔ عام لوگوں سے پہلے مہینے کیلئے 2,150 روپے اور اگلے مہینے سے 2,000 روپے وصول کیے جائیں گے۔

حکام نے یونیورسٹی کے طلباء کیلئے پہلے مہینے کیلئے 200 روپے، اگلے مہینے سے 100 روپے، الحاق شدہ کالجوں کے طلباء کیلئے پہلے مہینے کیلئے 850 روپے اور اگلے مہینے سے 700 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے

۔ یہ خدمات جملہ آٹھ بیاچس کیلئے 40منٹ فی بیاچ کے حساب سے فراہم کی جائیں گی۔ یہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اور دوپہر 3.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک سوئمنگ پول کھلارہے گا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ خواتین کے لئے ایک خصوصی بیاچ صبح 9.20 سے صبح 10 بجے تک جاری رہے گی۔

a3w
a3w