عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے مزید دروازے کھولے گئے
موجودہ طورپر عثمان ساگر کے 13دروازے 6فٹ تک اور حمایت ساگر کے 8 دروازے 4 فٹ تک کھولے گئے۔ چہارشنبہ کو عثمان ساگر کی سطح آب 1,789.10فٹ درج کی گئی جبکہ اس کی مکمل سطح آب 1,790فٹ ہے۔
حیدرآباد: شہر کے دوذخائرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر حیدرآبادمیٹروپولیٹن واٹرسپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے چہارشنبہ کو عثمان ساگر کا ایک دروازہ اور حمایت ساگر کے دو دروازے کھولتے ہوئے پانی کوموسی ندی میں چھوڑا۔
موجودہ طورپر عثمان ساگر کے 13دروازے 6فٹ تک اور حمایت ساگر کے 8 دروازے 4 فٹ تک کھولے گئے۔ چہارشنبہ کو عثمان ساگر کی سطح آب 1,789.10فٹ درج کی گئی جبکہ اس کی مکمل سطح آب 1,790فٹ ہے۔ ٹی ایم سی میں اس کی گنجائش 3.69 درج کی گئی جبکہ اس کی مکمل گنجائش 3.90 ہے۔
اس اہم ذخیرہ آب میں 8,000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا ہے۔اسی دوران حمایت ساگر میں 9,000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا ہے۔اس ریزروائر میں پانی کی مکمل سطح 1,763.50کے برخلاف موجودہ سطح 1,762.55 فیٹ درج کی گئی ہے۔ٹی ایم سی میں اس کی مکمل گنجائش 2.97 کے برخلاف 2.68ٹی ایم سی درج کی گئی ہے۔