حیدرآباد

عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی

تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن نے تلنگانہ کے ڈی جی پی کو مکتوب لکھا کہ وہ ہماچل پردیش میں پولیس عہدیداروں کی سینئر ٹیم کو تحقیقات کے لئے یہاں روانہ کرے اور ایک مفصل رپورٹ پیش کرے۔

حیدرآباد: عرشیہ انجم بنت اشرف اللہ خان ساکن نلگنڈہ ٹاؤن کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن نے تلنگانہ کے ڈی جی پی کو مکتوب لکھا کہ وہ ہماچل پردیش میں پولیس عہدیداروں کی سینئر ٹیم کو تحقیقات کے لئے یہاں روانہ کرے اور ایک مفصل رپورٹ پیش کرے۔

متعلقہ خبریں
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
اقلیتوں سے جاری ناانصافی کو ختم کرنے کا عزم:صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن

جس پر ڈی جی پی نے ایس ونود کمار‘ ایڈیشنل‘ ایس پی‘ ویمن سیفٹی ونگ کو ڈی جی پی آفس سے کمیشن کو بھیجا اور انہوں نے ٹیم کو کیس ریکارڈ فراہم کیا تاکہ وہ معاملہ کی تحقیقات کرسکے۔

چیرمین طارق انصاری نے تحقیقات کے لئے ٹیم روانہ کرنے پر ان سے اظہارِ تشکر کیا اور چیرمین انصاری نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ منصفانہ تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ داخل کریں۔