مشرق وسطیٰ

فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہنے پر شاہ سلمان اور ولیعہد کے شکر گزار : محمود عباس

فلسطینی صدر نے خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کے نام شکریہ کے الگ الگ پیامات ارسال کئے۔

غزہ: فلسطینی صدر نے خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کے نام شکریہ کے الگ الگ پیامات ارسال کئے۔ انہوں نے جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ کے دوران فلسطینی عوام کے قومی حقوق کی حمایت جاری رکھنے اور مبنی برانصاف فلسطینی کاز کی تائید و حمایت کرنے نیز اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے کا عزم ظاہر کرنے اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنوانے کی مہم جاری رکھنے پر دونوں قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی صدر نے فلسطینی کاز سے متعلق غیر متزلزل موقف کے اظہار پر جدہ سربراہ کانفرنس میں شریک برادر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔فلسطینی صدر نے شاہ سلمان کے نام پیغام میں تحریر کیا کہ ’جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ کی کامیابی پر آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جس میں امریکہ‘ جی سی سی ممالک، مصر، اردن اور عراق شریک ہوئے‘۔فلسطینی صدر نے جدہ کانفرنس کے نتائج اور اہم اہداف پر قدرومنزلت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کانفرنس کی بدولت عرب دنیا میں امن و استحکام اور معیشت مضبوط ہوگی اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کا قائدانہ کردار آگے بڑھے گا‘۔

a3w
a3w