حیدرآباد

فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج، طلباء وطالبات کی جانب سے خصوصی مہم

پنجہ گٹہ میں واقع نیکٹ گیالری مال میں ونیتا مہا ودیالیہ‘ اندرا پارک میں نظام کالج‘ ٹینک بنڈ پر ولامیری کالج کے طلباء وطالبات نے ڈرامہ میں حصہ لیا اور عوام کو ووٹ کی اہمیت سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 اور 4 دسمبر کو خصوصی مہم میں حصہ لینے مختلف کالجس کے طلباء و طالبات نے شہر کے مختلف مقامات پر ڈرامے پیش کئے اور اپنی اداکاری کے جوہر سے سامعین کو متاثر کیا۔

پنجہ گٹہ میں واقع نیکٹ گیالری مال میں ونیتا مہا ودیالیہ‘ اندرا پارک میں نظام کالج‘ ٹینک بنڈ پر ولامیری کالج کے طلباء وطالبات نے ڈرامہ میں حصہ لیا اور عوام کو ووٹ کی اہمیت سے واقف کروایا۔

اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر رجنی کانت ریڈی اور متعلقہ کالجس کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔