قومی ترانہ کا پروگرام‘ میٹرو ٹرینوں کوایک منٹ روکدیاجائے گا

اجتماعی قومی ترانہ گانے کے پروگرام کے حصہ کے طورپرحیدرآبادمیٹرو ٹرینوں کوکل منگل 16 اگست کو 11:30 بجے دن ایک منٹ کیلئے روکدیاجائے گا

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے منائی جارہی ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے موقع پر ٹرافک کوعارضی طور پر روکنے اور بڑے پیمانے پر اجتماعی قومی ترانہ گانے کے پروگرام کے حصہ کے طورپر حیدرآبادمیٹرو ٹرینوں کوکل منگل 16 اگست کو 11:30 بجے دن ایک منٹ کیلئے روکدیاجائے گا اور تمام میٹروٹرینوں اور اسٹیشنوں میں قومی ترانہ گایا جائے گا۔

مسافرین سے خواہش کی گئی ہے کہ قومی ترانہ بجتے ہی فوری کھڑے ہوجائیں اور اجتماعی قومی ترانہ گانے میں شریک رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button