حیدرآباد

قیدیوں کی رہائی کے لئے ایم پی جے تلنگانہ کی اعانت کی اپیل

موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس، ایم پی جے (تلنگانہ) کی قانونی اور مالی مدد کے ذریعہ 2008ء سے ریاست کی مختلف جیلوں سے ایسے نادار اور مستحق قیدیوں کی رہائی کا کام جاری ہے جنھوں نے زندگی میں پہلی دفعہ کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو۔

حیدرآباد: موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس، ایم پی جے (تلنگانہ) کی قانونی اور مالی مدد کے ذریعہ 2008ء سے ریاست کی مختلف جیلوں سے ایسے نادار اور مستحق قیدیوں کی رہائی کا کام جاری ہے جنھوں نے زندگی میں پہلی دفعہ کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو۔

قید کی معیاد مکمل ہوچکے ہوں لیکن جرمانے کی رقم ادا نہ کرپانے کی وجہ سے جیل ہی میں قید ہوں۔ عمر قید کی سزاء پانے والے قیدیوں کے غریب، بے سہارا بیوی بچوں کی بھی معقول مالی مدد کی جاتی ہے

اور زیر دریافت بے قصور اور مجبور قیدیوں کی ضمانت منظور ہونے پر ان کا مالی تعاون کیا جاتا ہے۔

مزید معلومات کیلئے دفتر ایم پی جے، پرانی حویلی، حیدرآباد پر 10 بجے دن تا شام 5 بجے ملاقات کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 040-24503818 یا 9010320638 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w