شمالی بھارت

لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج

اترپردیش کے بلیا ضلع میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک کے خلاف مبینہ طور پر ایک 14 سالہ لڑکی کے برہنہ ویڈیوز تیار کرنے اور تصاویر کھینچنے نیز انہیں سوشل میڈیا پر پیش کرنے پر پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

بلیا(یوپی) : اترپردیش کے بلیا ضلع میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک کے خلاف مبینہ طور پر ایک 14 سالہ لڑکی کے برہنہ ویڈیوز تیار کرنے اور تصاویر کھینچنے نیز انہیں سوشل میڈیا پر پیش کرنے پر پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے، پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا

یہ دسویں جماعت کی طالبہ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم ہے لڑکی کے والد کی شکایت پر پکڈی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ انسٹی ٹیوٹ کا مالک لڑکی کو تعلیم دینے کے دوران اس کے ساتھ فحش حرکات میں ملوث ہوا اور اس کے ویڈیوز بنائے اور چند تصاویر کھینچی، پکڈی پولیس اسٹیشن کے انچارج شتروگھن کمار نے یہ بات کہی۔

کمار نے کہا کہ بعد ازاں یہ تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر پیش کئے گئے۔

شکایت کی بنیاد پر چہارشنبہ کے دن پکڈی پولیس اسٹیشن میں انسٹی ٹیوٹ کے مالک کے خلاف تعزیرات ہند کے ساتھ ساتھ پوکسو اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کیا گیا۔

a3w
a3w