کھیل

مارک باؤچر ممبئی انڈینس کے ہیڈ کوچ

بطور وکٹ کیپر باؤچر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بلے بازوں کو شکار کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد باؤچر کرکٹ فرنچائز 'ٹائٹنز' کے کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ممبئی: ممبئی انڈینس نے جنوبی افریقہ کے مشہور وکٹ کیپر بلے باز مارک باؤچر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن کے لیے اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

بطور وکٹ کیپر باؤچر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بلے بازوں کو شکار کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد باؤچر کرکٹ فرنچائز ‘ٹائٹنز’ کے کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کے کوچ رہتے ٹیم نے پانچ ڈومیسٹک ٹائٹل جیتے۔

 سال 2019 میں جنوبی افریقہ نے باؤچر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا جہاں ان کی قیادت میں ٹیم نے 11 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے تھے۔

ریلائنس جیو انفوکام کے چیئرمین آکاش ایم امبانی نے کہا کہ "ممبئی انڈینز میں مارک باؤچر کا خیرمقدم ہے۔ میدان میں ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے اور بطور کوچ انہوں نے اپنی ٹیم کو کئی فتوحات دلائی ہیں۔”

باؤچر نے کہاکہ ”ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری ایک اعزاز کی بات ہے۔ ممبئی انڈینز کھلاڑیوں کی ایک مضبوط اکائی ہے جس کے لیے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

a3w
a3w