محکمہ آثارقدیمہ کو مزیداختیارات دینے مانسون اجلاس میں بل کی پیشکشی
اب ماہرین کی کمیٹی طئے کرے گی کہ کسی مخصوص عمارت کے اطراف ممنوعہ علاقہ کتنا ہو۔ محکمہ آثارقدیمہ کو جنگلات قانون جیسے اختیارات دئیے جائیں گے۔ اب وہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرسکے گی۔
نئی دہلی: محکمہ آثارقدیمہ(اے ایس آئی) کو مزید بااختیاربنانے اور قدیم عمارتوں سے متعلق قانون میں ترمیم کیلئے پیر کے دن سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ایک بل پیش ہونے والا ہے۔ لوک سبھا بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔
اس بل کا مقصد ممنوعہ علاقہ میں معقولیت پیدا کرنا ہے۔ بل کا نہایت اہم پہلو یہ ہے کہ یہ بل قدیم عمارتوں کے اطراف 100میٹرکے ممنوعہ علاقہ میں تعمیراتی سرگرمیوں پر جو پابندی عائد ہے اسے ہٹادے گا۔
اب ماہرین کی کمیٹی طئے کرے گی کہ کسی مخصوص عمارت کے اطراف ممنوعہ علاقہ کتنا ہو۔ محکمہ آثارقدیمہ کو جنگلات قانون جیسے اختیارات دئیے جائیں گے۔ اب وہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرسکے گی۔