حیدرآباد

مسلم میت ہیلپ لائن سے 5 ہزار روپے جاری

صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ ریاست محمد مسیح اللہ خان کی ہدایت پر انسپکٹر آڈیٹر وقف بورڈ نے متوفی ممتاز بیگم زوجہ محمد خواجہ سادات نگر اپو گوڑہ کا دورہ کیا۔

حیدرآباد: صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ ریاست محمد مسیح اللہ خان کی ہدایت پر انسپکٹر آڈیٹر وقف بورڈ نے متوفی ممتاز بیگم زوجہ محمد خواجہ سادات نگر اپو گوڑہ کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی
درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا
کلثو م پورہ میں وقف اراضی کے تحفظ کو یقینی بنانے کامطالبہ

انہوں نے متوفی ممتاز بیگم کے فرزند محمد صادق کو 5 ہزار روپے تدفین کے لئے اخراجات حوالے کئے۔ جو وقف بورڈ کے مسلم میت ہیلپ لائین اسکیم کے تحت جاری کئے گئے۔

واضح ہو کہ روزنامہ منصف کی جانب سے صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان کو غریبوں کی میت کی تدفین کے اخراجات کے لئے رقم جاری کرنے سے متعلق انہیں توجہ دلائی گئی تھی۔ جس پر محمد مسیح اللہ خان نے ہمدردی کا اظہار کیا۔

قبل ازیں انہوں نے غریبوں کی میت کے لئے فنڈ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے کا بیان دیا تھا۔

عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ جو لوگ انتہائی غریب ہیں اور انہیں تدفین ودیگر اخراجات کے لئے تکلیف ہورہی ہے تو وہ وقف بورڈ کے ہیلپ لائین نمبر 7995560136 سے رجوع ہوکر رقمی امداد حاصل کریں۔