حیدرآباد

موسمی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات ناگزیر

ریاستی وزیر صحت بہبود خاندان وفینانس ٹی ہریش راؤ نے آج تمام ڈسڑکٹ میڈیکل آفیسرس کوبارش کے پیش نظرموسمی امراض کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کاحکم دیاہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت بہبود خاندان وفینانس ٹی ہریش راؤ نے آج تمام ڈسڑکٹ میڈیکل آفیسرس کوبارش کے پیش نظرموسمی امراض کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کاحکم دیاہے۔

انہوں نے احتیاطاً کہاکہ آنے والا مہینہ بہت اہم رہے گا اس مہینہ میں بارش اورسیلاب سے متاثرہ اور قبائیلی علاقوں پر بھرپور توجہ دیناپڑے گا۔ڈسڑکٹ میڈیکل آفیسرس کے ساتھ آج ویڈیوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤنے یہ بات کہی۔

انہوں نے ایم سی آر ایچ آر ڈی سے بذریعہ ویڈیوکانفرنس آفیسرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان عہدیداروں سے موسمی امراض‘کووڈ کی بوسٹرخوراک‘ این سی ڈی اسکریننگ وغیرہ کے بارے میں جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ عہدیداروں کواُن اضلاع میں چوکس رہناچاہئے جہاں ڈینگوکے کیسس سامنے آرہے ہیں۔ڈینگوکی علامتیں سامنے آنے پر فوری ٹسٹنگ کے بعد علاج شروع کردیناچاہئے۔عوام کوعلاج ومعالجہ کے لئے خانگی ہاسپٹلوں سے رجوع ہونے سے روکنا چاہئے۔

سرکاری دواخانوں میں دستیاب طبی خدمات سے استفادہ کے لئے عوام میں شعور بیدارکرناچاہئے۔راؤ نے صفائی سے متعلق عوام میں شعورکواجاگر کرنے کی ضرورت پرزور دیااورکہاکہ محکمہ بلدی نظم نسق‘ پنچایت راج اور مقامی عوامی نمائندوں کوبہتر تال میل کے ذریعہ صفائی کی اہمیت کواجاگر کرنا چاہئے۔

ڈسڑکٹ میڈیکل آفیسرس کواسٹاف نرسس‘ آشاورکرس اوردیگر اسٹاف نے بہتر تال میل کے ساتھ کام کرناچاہئے۔ہرپرائمری ہیلت سنٹرمیں سانپ ڈسنے کے انجکشن اورکتا کاٹنے کی دوابہرصورت دستیاب کرانا ہوگا۔

a3w
a3w