جنوبی بھارت

کاویری تنازعہ: کرناٹک کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں : دورئی مورگن

تمل ناڈو کے آبی وسائل کے وزیر دورائی مورگن نے کہا کہ کاویری واٹر ریگولیشن کمیٹی (سی ڈبلیو آر سی) کے حکم کے مطابق پانی چھوڑنے سے انکار کرنے کے بعد کاویری ندی آبی تنازعہ پر کرناٹک کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سپریم کورٹ ہمارے لیے آخری سہارا ہے۔

چنئی: تمل ناڈو کے آبی وسائل کے وزیر دورائی مورگن نے کہا کہ کاویری واٹر ریگولیشن کمیٹی (سی ڈبلیو آر سی) کے حکم کے مطابق پانی چھوڑنے سے انکار کرنے کے بعد کاویری ندی آبی تنازعہ پر کرناٹک کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سپریم کورٹ ہمارے لیے آخری سہارا ہے۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مسٹر دورئی مورگن نےکاویری ڈیلٹا اضلاع کے کسانوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) اس بات کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کرے گی کہ سی ڈبلیو آر سی کی ہدایات کے مطابق تمل ناڈو کو روزانہ 5,000 کیوبک فٹ فی سیکنڈ پانی چھوڑنے سے کرناٹک کے انکار کے بعد وہ کسی بھی طرح سے متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ 21 ستمبر کو سپریم کورٹ کے سامنے آئے گا۔

انہوں نے بدھ کو ریاست کو پانی فراہم نہ کرنے کے کرناٹک کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کل رات یہاں نامہ نگاروں کو بتایا،”ہمیں سی ڈبلیو آر سی کی ہدایت پر کرناٹک حکومت کا باضابطہ ردعمل دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے آخری سہارا سپریم کورٹ ہے جہاں 21 ستمبر کو اس معاملے پر سماعت ہوگی۔