حیدرآباد

ویڈیو: صنعت نگر میں برقی سپلائی منقطع کرنے پر عارضی ملازمین زدوکوب میں زخمی

صنعت نگر میں برقی سپلائی منقطع کرنے پر محکمہ برقی کے عارضی ملازمین کو زدوکوب کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: صنعت نگر میں برقی سپلائی منقطع کرنے پر محکمہ برقی کے عارضی ملازمین کو زدوکوب کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ذرائع کے بموجب الکٹریسٹی سے دو عارضی ملازمین صنعت نگر میں آئے تھے، جہاں مکان کا برقی بل 6000 روپئے بقایا تھا۔

عارضی ملازم نے اس مکان کی برقی سپلائی منقطع کردی، جس پر مکین نوجوان نے عارضی ملازمین کی پٹائی کردی۔

عارضی ملازمین، لائن انسپکٹر ایچ سری کانت اور میٹر ریڈر سائی گنیش جو بقایا وصول کرنے گئے تھے، جہاں سائی گنیش اور سری کانت مالک مکان کا بیٹا جو باکسر بتایا جاتا ہے، دونوں کو زخمی کردیا۔

دونوں زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کے ملازمین نے سخت تنقید کی۔