مہاراشٹرا

ٹاٹاسنس کے سابق سربراہ سائرس مستری سڑک حادثہ میں ہلاک

۔ حادثہ میں وہ اور ان کے ساتھ سفرکرنے والا ایک شخص برسرِ موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو افراد بشمول ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ حادثہ سہ پہر لگ بھگ 3:15بجے دریائے سوریہ پر بنے پل پر پیش آیا۔

ممبئی: ٹاٹاسنس کے سابق صدرنشین سائرس مستری اتوار کے دن ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی کار مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں جو ممبئی سے متصل ہے ایک ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ وہ 54 برس کے تھے۔

وہ مرسڈیز کار میں احمدآباد سے ممبئی آرہے تھے۔ حادثہ میں وہ اور ان کے ساتھ سفرکرنے والا ایک شخص برسرِ موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو افراد بشمول ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ حادثہ سہ پہر لگ بھگ 3:15بجے دریائے سوریہ پر بنے پل پر پیش آیا۔ پالگھر کے ضلع سپرنٹنڈنٹ  پولیس بالاصاحب پاٹل نے کہا کہ یہ حادثہ لگتا ہے۔

 زخمیوں کو گجرات کے ایک ہاسپٹل لے جایاگیا۔ سائرس مستری اور جہانگیر پنڈول کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کاسارورل ہاسپٹل(گجرات) منتقل کی گئیں۔ مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندرپھڈنویس نے کہا کہ وہ ریاستی پولیس کو حادثہ کی تفصیلی تحقیقات کی ہدایت دے چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ انہیں سائرس مستری کی ہلاکت پر صدمہ ہوا۔ اسی دوران سابق صدرکانگریس راہول گاندھی نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے سائرس مستری کو ہندوستان کا ایک لائق کاروباری دماغ قراردیا جس نے ملک کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔

a3w
a3w