ٹی آر ایس لیڈر کا قتل، 6 گرفتار
اصل ملزمین ٹی کوٹیشور راؤ اور جے کرشنا ابھی تک مفرور ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ملزم نمبر2رمضان، ملزم نمبر 4جی سوامی، ملزم نمبر 5این لنگایا،ملزم نمبر 6بی سرینو،ملزم نمبر 7ناگیشور راؤ اور ملزم نمبر 8ایلم پلی ناگائیہ شامل ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈرٹی کرشنیا کے قتل معاملہ میں پولیس نے پیش رفت کی ہے۔ کرشنیا کو بے دردی سے قتل کرنے والے 8ملزمین میں سے 6کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں جمعرات کی صبح آندھرا پردیش سے حراست میں لیا گیا اور انہیں کھمم لایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، اصل ملزمین ٹی کوٹیشور راؤ اور جے کرشنا ابھی تک مفرور ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ملزم نمبر2رمضان، ملزم نمبر 4جی سوامی، ملزم نمبر 5این لنگایا،ملزم نمبر 6بی سرینو،ملزم نمبر 7ناگیشور راؤ اور ملزم نمبر 8ایلم پلی ناگائیہ شامل ہیں۔
ان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی تیز دھار اشیا کو ضبط کرلیاگیا۔کھمم دیہی منڈل کے تلداروپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹی کرشنیا سی پی ایم لیڈر ٹی ویرابھدر م کے بھائی ہیں۔ اس مہینے کی 15 تاریخ کو انہیں گاؤں کے قریب اُس وقت قتل کردیاگیا تھا جب وہ قومی پرچم کو لہرانے کے بعد واپس ہورہے تھے۔