پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر شاہ رخ خان نے اس طرح کیا اظہار

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اتوار کو کہا کہ مہاراشٹرا بی جے پی قائدین سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلموں پر امتناع پر زور نہیں دے گی کیونکہ اب اداکار نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اتوار کو کہا کہ مہاراشٹرا بی جے پی قائدین سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلموں پر امتناع پر زور نہیں دے گی کیونکہ اب اداکار نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

دن کے اوائل اداکار نے ایک ٹویٹ ویڈیو کے ساتھ اپنی آواز میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

عوام کے لئے ایک شاندار مقام ملا ہے جہاں ہمارا دستور کو جاری رکھا جاتا ہے ہرشہری کی جس کا تعلق اس عظیم ملک سے ہے اس کی نمائندگی ہوتی ہے اور تمام افراد کے متنوع کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

ایک نئی پارلیمنٹ عمارت نئے ہندوستان کے لئے ہے لیکن قدیم ہندوستان کی شان و شوکت کا خواب بھی برقرار ہے، جئے ہند خان نے یہ بات ٹویٹ کی۔پارلیمنٹ ملک ہے یہ اسی طرح ہے جیسا جسم میں روح رہتی ہے 57 سالہ اداکار نے اپنے کلپ میں یہ بات کہی۔

تقریباً 20 اپوزیشن پارٹیاں بشمول این سی پی نے وزیر اعظم کے ایونٹ سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے کہ انھوں نے صدر جمہوریہ سے عمارت کا افتتاح نہیں کروایا۔

افتتاح کے تعلق سے خان کے تبصرہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے این سی پی قومی ترجمان کلیڈا کراسٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اب شاہ رخ خان نے نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی تائید میں کہا ہے ہم بہت جلد یہ دیکھیں گے بی جے پی مہاراشٹرا کے قائدین ان کے فلموں پر امتناع کی بات نہیں کریں گے۔

یہ بات یاد رہے کہ خان نے اپنی آخری فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر اس کے خلاف دائیں بازو کی تنظیموں نے فلم میں لباس کے تعلق سے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا تھا اور فلم پر امتناع عائد کرنے کے لئے کہا تھا۔