انٹرٹینمنٹ
کرینہ کپور نے فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی
بتایا جا رہا ہے کہ کرینہ کی یہ فلم ایک مرڈر مسٹری ہے۔کرینہ اس فلم کو ایکتا کپور کے ساتھ مل کر پروڈیوس کر رہی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے کرینہ کپور خان جلد ہی ہنسل مہتا کی فلم میں نظر آئیں گی۔
کرینہ گزشتہ ایک ماہ سے لندن میں اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کرینہ نے فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں کرینہ ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
کرینہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ڈوور ڈائریز، یونائیٹڈ کنگڈم 2022۔ ہمیشہ سیٹ پر رہنے والا خاص موڈ‘‘۔
بتایا جا رہا ہے کہ کرینہ کی یہ فلم ایک مرڈر مسٹری ہے۔کرینہ اس فلم کو ایکتا کپور کے ساتھ مل کر پروڈیوس کر رہی ہیں۔