شمالی بھارت

کنہیا لال قتل کیس: این آئی اے چارج شیٹ میں 2 پاکستانی شامل

اُدئے پور کے درزی کنہیالال کے قتل میں ملوث ہونے پر 11 افراد بشمول 2 پاکستانی شہریوں کے خلاف این آئی اے چارج شیٹ داخل ہوئی ہے۔

جئے پور: اُدئے پور کے درزی کنہیالال کے قتل میں ملوث ہونے پر 11 افراد بشمول 2 پاکستانی شہریوں کے خلاف این آئی اے چارج شیٹ داخل ہوئی ہے۔

28 جون کو 11 ملزمین کے منجملہ 2 نے 48 سالہ درزی کا گلا کاٹ دیا تھا۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں خوف پھیلانے کے لئے یہ قتل کیا گیا اور اسی وجہ سے اس کی ویڈیو بنائی گئی تھی۔

ریاض اور غوث محمد اصل ملزمین ہیں۔ ذرائع پر یقین کیا جائے تو این آئی اے نے کراچی میں رہنے والے 2 افراد کا نام لیا ہے۔ تمام ملزمین کو آج تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

دونوں پاکستانی فی الحال این آئی اے کی گرفت سے باہر ہیں۔ چالان کی سماعت 3جنوری کو ہوگی۔

جئے پور کی خصوصی عدالت میں جمعرات کوداخل چارج شیٹ میں این آئی اے ٹیم نے کہا کہ ملزمین نے ایک دہشت گرد ماڈیول کے طورپر کام کرتے ہوئے انتقام لینے کی سازش کی تھی۔ دونوں ملزمین نے چاقوؤں کا انتظام کیا تھا۔