جنوبی بھارت

کیرالا میں کچرا چننے والی خواتین نے 1.2 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

ڈالر

نئی دہلی: ایم شیجا نے جون میں 3ڈالر کا لاٹری ٹکٹ خریدنے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل رقم اکٹھا کی تھی کیونکہ یہ لوگ انفرادی طور پر یہ ٹکٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

گزشتہ ہفتہ پتہ چلا ان کا جیک پاٹ نکلا۔ یہ لاٹری 1.2 ملین ڈالر (100 ملین روپئے کی تھی)۔

جنوبی ہند کی ریاست کیرالا کی ان خواتین کے لیے یہ بہت بڑی رقم ہے جو اپنی گزر بسر کے لیے کچرا چننے کا کام کرتی ہیں۔

جب انہوں نے لکی ڈرا میں حصہ لیاتھا تو شیجا کے پاس گھر واپس جانے کے لیے کوئی رقم باقی نہیں بچی تھی۔

تین بچوں کی ماں 48 سالہ شیجا نے بتایا کہ اس نے میں نے پیدل گھر واپس جانے کافیصلہ کیاتھا۔ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ان خواتین کو تقریباً7لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے۔