شمالی بھارت
گنگا جمنا اسکول مسئلہ پر کلکٹر دموہ کو این سی پی آر کا سمن جاری
گنگاجمنااسکول حجاب تنازعہ میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) نے ڈسٹرکٹ کلکٹردموہ مینک اگروال کوسمن جاری کیا۔

بھوپال: گنگاجمنااسکول حجاب تنازعہ میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) نے ڈسٹرکٹ کلکٹردموہ مینک اگروال کوسمن جاری کیا۔
انہیں جولائی کے پہلے ہفتہ میں حاضرہونے کہاگیاہے۔
حکومت مدھیہ پردیش نے طالبات کیلئے علحدہ بیت الخلاؤں اورکلاس روم میں علحدہ بنچوں کے بشمول مختلف بدعنوانیوں کاحوالہ دیتے ہوئے اسکول کا رجسٹریشن معطل کردیا۔
انتظامیہ کی رپورٹ کی بنیاد پراین سی پی سی آرنے دموہ کے کلکٹرمینک اگروال اورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) راکیش سنگھ سے جواب طلب کیاہے۔
صدرنشین این سی پی آر پریانک قانون گونے آئی اے این ایس کوبتایاکہ انہوں نے اس مسئلہ پرڈسٹرکٹ کلکٹر اورایس پی سے جواب طلب کیاہے۔