کھیل

ہندوستانی کرکٹرس نے ایف اے کپ فٹبال کا فائنل دیکھا

ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ سے قبل فٹبال میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ فٹبال ٹورنامنٹ ایف اے کپ کا فائنل میچ دیکھنے پہنچے۔

لندن: ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ سے قبل فٹبال میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ فٹبال ٹورنامنٹ ایف اے کپ کا فائنل میچ دیکھنے پہنچے۔

ان دونوں کے علاوہ شبمن گل، سوریہ کمار یادو اور یوراج سنگھ بھی اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ سوریا کو بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ویمبلے اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایف اے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اسٹیڈیم پہنچے۔

کوہلی اور انوشکا کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ شبمن گل بھی فائنل میچ کے دلچسپ لمحات کا حصہ بنے۔ گِل کو بھی اسٹیڈیم میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

گل کے علاوہ ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز یوراج سنگھ بھی فٹبال کے میدان میں پہنچے۔ یووی نے میچ سے پہلے کی کمنٹری میں بھی حصہ لیا۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل 2023 کیلئے اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طورپر انگلینڈ پہنچنے والے مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایف اے کپ کے فائنل کا لطف لینے پہنچے۔

سوریا اور ان کی اہلیہ کی یہ بہت ہی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس موقع پر سوریا کمار یادو نے کہاکہ یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔ فٹبال کھلاڑیوں کے درمیان وقت گزارنا اور ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنا کافی بہترین احساس دلاتاہے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی نے اس سنسنی خیز فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دیکر ٹائٹل پر اپنا قبضہ جمالیا۔ مانچسٹر سٹی نے فائنل میچ جیت کر ٹائٹل کیلئے چار سال کی خشک سالی کا خاتمہ کیا۔ ٹیم نے آخری بار سال 2019 میں ٹائٹل پر قبضہ کیا تھا۔

a3w
a3w