پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے پرچہ سوالات کے افشاء کے کیس میں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اب تک اعظم ترین رینکس حاصل کرنے والے زائد از 100 امیدواروں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے پرچہ سوالات کے افشاء کے کیس میں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اب تک اعظم ترین رینکس حاصل کرنے والے زائد از 100 امیدواروں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔
حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند کے حوالہ سے تلنگانہ ٹوڈے نے خبر دی ہے کہ ایس آئی ٹی نے کئی افراد کی نشان دہی کی ہے اور اب تک 49 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
حال ہی میں یہ پایا گیا کہ چند مشتبہ افراد نے جرم کے ارتکاب کے لئے عصری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
سی وی آنند نے کہا کہ کیس کی جس رفتار سے تحقیقات جاری ہیں اس سے لگتا ہے کہ ٹی ایس پی ایس سی کے پرچہ سوالات کے افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد بہت جلد 100 تک پہنچ جائے گی۔
ایس آئی ٹی نے صدرنشین ٹی ایس پی ایس سی جناردھن ریڈی اور سکریٹری انیتا راماچندرن اور رکن بی لنگا ریڈی کی بھی جانچ کی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اس کیس میں منی لانڈرنگ کی تحقیق کررہی ہے۔ اس نے ٹی ایس پی ایس سی کے اعلیٰ عہدیداروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں۔