شمالی بھارت

پٹنہ میں باگیشور بابا کے پوسٹروں پر سیاہی پوت دی گئی

باگیشور بابا کے دھام کے خودساختہ سوامی دھریندر کرشنا شاستری کے یہاں ڈاک بنگلہ چوک کے باہر پوسٹروں پر سیاہی پھیر دی گئی، جس کی وجہ سے پٹنہ پولیس میں سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی۔

پٹنہ: باگیشور بابا کے دھام کے خودساختہ سوامی دھریندر کرشنا شاستری کے یہاں ڈاک بنگلہ چوک کے باہر پوسٹروں پر سیاہی پھیر دی گئی، جس کی وجہ سے پٹنہ پولیس میں سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
طالبہ نے ڈپٹی چیف منسٹر کی کار کے سامنے چھلانگ لگادی
ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس
پٹنہ میں کل اپوزیشن قائدین کا اہم اجلاس

بہرحال پولیس کو اشرار کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے۔ آج صبح مقامی عوام نے دیکھا کہ ڈاک بنگلہ چوک تک سوامی کی ہورڈنگوں پر سیاہی پوت دی گئی ہے اور ان پر 420، چور اور دھوکہ باز تحریر کردیا گیا ہے۔

شاستری 13 مئی کو نوبت پور محلہ میں ہنومان کتھا کے لیے آئے تھے، جس میں ایک بڑے ہجوم نے شرکت کی تھی۔ چہارشنبہ کو یہ اس تقریب کا آخری دن تھا۔ ریاست بھر سے زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں پہنچ رہے تھے۔

بڑھتے ہجوم کے مد ِ نظر کئی افراد کو یہاں آنے سے روک دیا گیا تھا۔ اسی دوران مہا گٹھ بندھن کے قائدین‘ شاستری کی جانب سے 13 مئی سے کی جانے والی تقاریر پر اعتراض کررہے ہیں۔

انھوں نے ہندوستان کو، ہندو راشٹر بنانے سے متعلق ان کے بیان پر سخت اعتراض کیا ہے۔ نتیش کمار، تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو، جگدانند سنگھ اور دیگر کئی قائدین نے شاستری پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی تقاریر کا مقصد ملک میں پھوٹ ڈالنا ہے۔