جرائم و حادثاتدیگر ممالک

چین: فیکٹری میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

مشرقی چین کے ژی جیانگ صوبے کے زنہوا شہر میں ایک فیکٹری کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہانگ زوؤ: مشرقی چین کے ژی جیانگ صوبے کے زنہوا شہر میں ایک فیکٹری کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے یہ معلومات منگل کو خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو دی۔

مقامی حکام نے آج بتایا کہ پیر کی دوپہر تقریباً 2:04 بجے ووئی کاؤنٹی کے صنعتی علاقے میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے کے بعد کئی لوگ پھنس گئے۔

آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

دو بار کی تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے بعد منگل کی صبح 4 بجے کے قریب ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔

فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی