تلنگانہ

10ٹرینیں مکمل اور دو جزوی طور پر منسوخ کرنے کااعلان

گزشتہ دودنوں سے جاری بارش کے نتیجہ میں ساوتھ سنٹرل ریلوے نے پیر سے چہارشنبہ کے دوران چلنے والی 10ٹرینوں کومنسوخ اوردیگر 2کوجزوی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: گزشتہ دودنوں سے جاری بارش کے نتیجہ میں ساوتھ سنٹرل ریلوے نے پیر سے چہارشنبہ کے دوران چلنے والی 10ٹرینوں کومنسوخ اوردیگر 2کوجزوی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

جن10ٹرینوں کومنسوخ کردیاگیا ہے ان میں سکندرآباد۔عمدہ نگر۔سکندرآباد پاسنجر اسپیشل‘ سکندرآباد۔عمدہ نگر ڈیمو۔ناندیڑ۔میٹرچل۔ایچ ایس ناندیڑاسپیشل‘سکندرآباد۔میٹرچل ڈیمو‘میڑچل۔سکندرآباد ڈیمواسپیشل‘کاکیناڈاپورٹ۔ وشاکھا پٹنم۔کاکیناڈاپورٹ ڈیمو اور وجئے واڑہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ کاکیناڈاپورٹ۔ وشاکھا پٹنم اکسپریس کوکاکیناڈاپورٹ اورراجمندری کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیاہے۔

وجئے واڑہ۔ کاکیناڈاپورٹ اکسپریس کو راجندری اورکاکیناڈاکے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیاہے۔

a3w
a3w