27 نو منتخبہ راجیہ سبھا ارکان کی حلف برداری
10 ریاستوں کے 27 ارکان نے 9 زبانوں میں حلف لیا۔ 12 ارکان نے ہندی میں، 4 نے انگریزی میں، دو دو ارکان نے سنسکرت، کنڑا، مراٹھی اور اوڑیہ میں جب کہ پنجابی، ٹامل اور تلگو میں ایک ایک رکن نے حلف لیا۔ 57 نئے منتخبہ ارکان راجیہ سبھا میں 4 ارکان حال ہی میں حلف لے چکے ہیں۔
نئی دہلی: مرکزی وزراء نرملا سیتارامن اور پیوش گوئل آج نئے منتخبہ 27 ارکان راجیہ سبھا کے ساتھ حلف لیا۔ راجیہ سبھا صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو کے چیمبر میں اِن ارکان نے دستور پر حلف لیا جو بحیثیت رکن پارلیمان اُمور انجام دینے کے لئے درکار ہے۔
10 ریاستوں کے 27 ارکان نے 9 زبانوں میں حلف لیا۔ 12 ارکان نے ہندی میں، 4 نے انگریزی میں، دو دو ارکان نے سنسکرت، کنڑا، مراٹھی اور اوڑیہ میں جب کہ پنجابی، ٹامل اور تلگو میں ایک ایک رکن نے حلف لیا۔ 57 نئے منتخبہ ارکان راجیہ سبھا میں 4 ارکان حال ہی میں حلف لے چکے ہیں۔
حلف برداری تقریب کے بعد چند لیڈروں سے بات چیت کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے واضح کیا کہ منتخبہ ارکان جنہیں ابھی حلف لینا ہیں 18 / جولائی کو صدارتی انتخابات میں ووٹ دے سکتے ہیں۔
سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ راجیہ سبھا کے انتخابات میں کامیابی کے لئے جاری کردہ اعلامیہ کی تاریخ سے وہ ایوان کے رکن قرار دیئے جاتے ہیں اور حلف برداری صرف ایوان کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے ایک ضابطہ کی تکمیل ہے۔
آج حلف لینے والوں میں جئے رام رمیش، ویویک تنکھا اور مکل واسنک (کانگریس) سریندرا سنگھ ناگر، کے لکشمن، لکشمی کانت واجپائی (بی جے پی)، جینت چودھری، کلپنا سینک، سولتا دیو اور آر دھرمار شامل تھے۔