جرائم و حادثات
گاؤں والوں کے بات نہ کرنے پر ماں اوربیٹی نے خودکشی کرلی
گاوں میں کسی کے بھی ان سے بات نہ کرنے پر ان دونوں نے اپنے مکان میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ماں اوربیٹی نے خودکشی کرلی۔یہ واردات ضلع کے ریڈی پلی گاوں میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق دس ماہ پہلے اس خاتون کے بیٹے نے اپنی بیوی کا قتل کردیاتھا۔اس معاملہ میں ان دونوں کو جیل ہوئی تھی جو حال ہی میں رہا ہوئے۔
گاوں میں کسی کے بھی ان سے بات نہ کرنے پر ان دونوں نے اپنے مکان میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔