جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ایم ایل سی شیخ صاب جی جاں بحق

یہ حادثہ آج12:30بجے شب کے قریب پیش آیا۔ مخالف سمت سے آنے والی یہ کار، پلٹ گئی۔ صاحب جی، برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ ضلع ایس پی مغربی گوداوری پوروی پرکاش نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

چیرو کوواڑہ۔(اے پی): آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شیخ صاب جی، جمعہ کے روز ضلع مغربی گوداوری کے چیرو کوواڑہ گاؤں میں سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔57 سالہ صاب جی، ایلورو سے بذریعہ اوپن ٹاپ گاڑی سے بھیما ورم آرہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی اسی طرح کی گاڑی سے ان کی گاڑی ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

 یہ حادثہ آج12:30بجے شب کے قریب پیش آیا۔ مخالف سمت سے آنے والی یہ کار، پلٹ گئی۔ صاحب جی، برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ ضلع ایس پی مغربی گوداوری پوروی پرکاش نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اندی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا، ٹیچر ملازم شیخ صاب جی، حلقہ کونسل مغربی ومشرقی گوداوری کے ٹیچر کوٹہ کے تحت بطور آزاد امیدوار ایم ایل سی منتخب ہوئے تھے اور ان کی میعاد2027 تک تھی۔