جرائم و حادثات

تلنگانہ:ٹریفک سرکل انسپکٹرکے بیٹے نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی

ٹریفک سرکل انسپکٹرکے بیٹے نے سیلنگ فین سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ٹریفک سرکل انسپکٹرکے بیٹے نے سیلنگ فین سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق گاگلاپور علاقہ میں رہنے والے ٹریفک سرکل انسپکٹرایم کوشک کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔بیٹی کی شادی ہوگئی۔

بیٹے 38سالہ میتھیوزکا رویہ ٹھیک نہ ہونے پر گذشتہ چند دنوں سے باپ اور بیٹے میں بحث وتکرارہورہی تھی۔جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں بیٹے نے فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا اور ایک مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ذہنی دباو اس انتہائی اقدام کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔