حیدرآباد
ٹرینڈنگ

نئے راشن کارڈس کیلئے درخواستوں سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان

محکمہ سیول سپلائز نے پہلے کی طرح درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) نے ایک مخصوص سافٹ ویر تیار کیاہے۔ کانگریس حکومت اپنی 6 ضمانتوں کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ کیلئے بھی کافی سنجیدہ ہے۔

حیدرآباد:  محکمہ سیول سپلائز نے فروری کے اواخر تک نئے راشن کارڈس کیلئے درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے پرجاپالنا پروگرام کے تحت نئے راشن کارڈس کیلئے بھی الگ سے درخواستیں لی گئی تھیں لیکن ان درخواستوں پر حکومت کا کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار

محکمہ سیول سپلائز نے پہلے کی طرح درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) نے ایک مخصوص سافٹ ویر تیار کیاہے۔ کانگریس حکومت اپنی 6 ضمانتوں کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ کیلئے بھی کافی سنجیدہ ہے۔

حکومت کا ماننا ہے کہ ریاست میں بہت سے ضرورتمند افراد کے پاس راشن کارڈس نہیں ہے۔ اسی کے پیش نظر حکومت نے نئے راشن کارڈ کےلئے درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں 90 لاکھ سفید راشن کارڈ ہولڈرس ہیں اور 2.86 کروڑ استفادہ کنندگان ہیں۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں تقریباً 6.5 لاکھ نئے راشن کارڈ جاری کئے گئے تھے۔ اس سے تقریباً 20 لاکھ افراد استفادہ کررہے ہیں۔