تلنگانہ

6 سالہ گمشدہ لڑکا دو دن بعد بند کار میں مردہ پایا گیا

اطلاعات کے مطابق یہ لڑکا جس کی شناخت راگھو کے طور پر کی گئی ہے،سڑک کے کنارے ٹہرائی گئی کارمیں بیٹھ گیا اور لڑکے کو دیکھے بغیر کار کے مالک نے کار کو قفل ڈال دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک 6سالہ لڑکا کار میں مردہ پایاگیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ لڑکا دو دن پہلے لاپتہ ہوگیا تھا تاہم پیر کو بودھن ٹاون کے رکاس پیٹ علاقہ میں ٹہری ہوئی کار میں یہ لڑکا مردہ پایاگیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ لڑکا جس کی شناخت راگھو کے طور پر کی گئی ہے،سڑک کے کنارے ٹہرائی گئی کارمیں بیٹھ گیا اور لڑکے کو دیکھے بغیر کار کے مالک نے کار کو قفل ڈال دیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دم گھٹنے سے لڑکے کی موت ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔