تلنگانہ

اسکولس کی کشادگی کے پہلے دن بچوں میں نصابی کتب کی تقسیم کی ہدایت: شانتی کماری

شانتی کماری نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹروں سے بات کی اوران کلکٹروں سے اما آدرش پاٹھا شالہ پروگرام کے تحت شروع کردہ کاموں‘ اسکولی یونیفامس کی سلوائی اوردھان کی خریدی سے مربوط کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹروں سے بات کی اوران کلکٹروں سے اما آدرش پاٹھا شالہ پروگرام کے تحت شروع کردہ کاموں‘ اسکولی یونیفامس کی سلوائی اوردھان کی خریدی سے مربوط کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری

انہوں نے اماآدرش پاٹھاشالہ پروگرام کے تحت کاموں کی گراؤنڈنگ کرنے اور ان کا موں کو بہترعمل تک پہونچانے پر کلکٹرس کی ستائش کی۔ چیف سکریٹری نے 12 جون سے مدارس کی کشادگی سے قبل ان کاموں کومکمل کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

انہوں نے ضلع کلکٹروں پرزوردیا کہ اسکولوں کی کشادگی کے پہلے دن بچوں میں نوٹ بکس‘نصابی کتب اور ایک جوڑے یونیفامس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ شانتی کماری نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں میں معمولی مرمتی کام‘الیکٹرسیٹی‘ بیت الخلاء‘ پینے کے پانی‘پینٹنگس اورفرنیچرس کے کاموں کی نگرانی کریں تاکہ معیاری کام انجام پاسکے۔

دھان کی خریدی کے بارے میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے کلکٹرس سے کہا ہے کہ خریدی کے عمل میں تیزی لانے اور خرید ے گئے دھان کی منتقلی کے عمل میں سرعت پیدا کرنے کی مساعی انجام دیں۔ مابقی دھان کی خریدی کے لئے بعجلت ممکنہ اقدامات کریں۔

انہوں نے کلکٹروں سے کہاکہ خریدی مراکز سے ملس تک دھان کی تیزرفتار منتقلی کے اقدامات پرغور کریں اوراس کاحل تلاش کریں۔ چیف سکریٹری نے چند کلکٹروں کی ستائش کی جنہوں نے غیر موسمی بارش میں بھیگے دھان کوخشک کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ اقدامات کئے۔

انہوں نے دیگر کلکٹروں کو بھی ان کی تقلید کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کسانوں کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔ پرنسپل سکریٹری ریونیونوین متل‘پرنسپل سکریٹری سیول سپلائز ڈی ایس چوہان‘پرنسپل سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ‘پرنسپل سکریٹری تعلیمات بی وینکٹیشم اوردیگر اعلیٰ عہدیدار بھی اس موقع پر موجودتھے۔